ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / الہ آباد یونیورسٹی میں آتش زنی کے معاملے میں اے بی وی پی کے امیدوار پر مقدمہ درج، 4 افرادگرفتار

الہ آباد یونیورسٹی میں آتش زنی کے معاملے میں اے بی وی پی کے امیدوار پر مقدمہ درج، 4 افرادگرفتار

Sun, 07 Oct 2018 21:42:09    S.O. News Service

الہ آباد ،7ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) الہ آباد یونیورسٹی میں جمعہ کو طلبہ یونین انتخابات کا نتیجہ دیر رات جاری ہونے کے بعد یونیورسٹی کے ہالینڈ ہال ہاسٹل میں آگ زنی کے واقعہ کے سلسلے میں پولیس نے ہفتہ کو چار طالب علموں کو گرفتار کیا۔کرنل گنج تھانہ کے علاقائی افسرآلوک مشرا نے بتایا کہ طلبہ یونین کے صدر ادے پرکاش یادو کی شکایت پر 20 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔پولیس نے آج چار طالب علموں کو گرفتار کیا۔یہ طالب علم غیر قانونی طور پر ہاسٹل میں رہ رہے تھے۔مشرا نے بتایا کہ جن لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ان میں اے بی وی پی کی جانب سے صدر کے عہدے کے امیدوار اتیندر سنگھ کا بھی نام شامل ہے۔ حالانکہ جس وقت آگ زنی کا واقعہ ہوااس وقت اتیندر یونیورسٹی کیمپس میں تھے، لہٰذا انہیں گرفتار نہیں کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ کل دیر رات انتخابات کے نتائج کا اعلان کئے جانے کے بعد کچھ طالب علموں نے ہالینڈ ہال ہاسٹل میں ادے پرکاش یادوکے کمرے میں آگ لگا دی۔طلبا نے سابق صدر اونیش یادو کے کمرے کے باہر رکھے کولر اور دیگر اشیاء میں بھی آگ لگادی۔حالانکہ پولیس اہلکار جلد ہی آگ بجھانے میں کامیاب رہے۔قابل ذکر ہے کہ الہ آباد یونیورسٹی کے طلبہ یونین انتخابات میں صدر کے عہدے پر اس بار بھی سماجوادی طالب علم اسمبلی کے امیدوار کا قبضہ رہا۔


Share: